۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت الاسلام رسول نوروزی
مشکلات کا سامنا کرتے وقت امام جواد علیہ السلام کا صبر بے مثال ہوتا تھا

حوزہ / حوزہ علمیہ قزوین میں حوزوی حفاظتی امور کے انچارج نے کہا: امام محمد تقی علیہ السلام مصائب اور سختیوں میں بہت زیادہ صبر کیا کرتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین رسول نوروزی نے شہر قزوین میں حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے امام جواد علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا: آنحضرت(ع) مشکلات اور سختیوں سے گھبراتے نہیں تھے بلکہ خدائے متعال پر بھروسہ کرتے ہوئے ہمیشہ صبر و تحمل سے کام لیتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا: امام جواد علیہ السلام کو یہ تمام اخلاقی فضائل اور کمالات انسانی اپنے پاکیزہ و طیب آباء و اجداد سے ورثے میں ملے تھے۔ آپ بہت زیادہ شجاع اور حق گو تھے۔ امام(ع) نے بچپن میں ہی اپنے زمانے کے نامور دانشوروں سے مناظرے کئے اور اپنے علم و معرفت کو ثابت کیا۔

حوزہ علمیہ قزوین میں حوزوی حفاظتی امور کے انچارج نے کہا:امام کا دور بہت کٹھن دور تھا لیکن آپ نے بچپنے میں عہدہ امامت سنبھالنے کے باوجود ان کٹھن حالات میں بھی امت کی قیادت و رہبری کی اور آخر کار جوانی میں آپ کو شہید کر دیا گیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .